لاہور کی فضائوں پر آلودگی کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس 313 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور(سی این پی)لاہور کی فضائوں پر آلودگی کا راج برقرار ہے۔ شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 313 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔ آنے والے دنوں میں آلودگی میں مزید اضافے کے خدشات بھی موجود ہیں۔آلودگی کے عفریت نے تو گویا لاہور میں مستقل ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہر کی فضائیں کئی ہفتوں سے خطرناک سطح تک پہنچ جانے والی آلودگی کی زد میں ہیں۔ لاہور میں آج اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس ایک بار پھر 300 کی حد پار کرگیا ہے، جو 313 کی سطح تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش ہونے تک صورت حال میں بہتری کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔لاہور میں 524 اے کیو آئی کے ساتھ تاریخی انارکلی بازار آلودگی میں سرفہرست ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں آلودگی کا تناسب 494 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹائون شپ میں 474 اور ڈی ایچ اے فیز آٹھ میں اے کیو آئی 473 رہا۔ ظفرعلی روڈ پر آلودگی کا تناسب 446 اے کیو آئی تک جا پہنچا جسے کافی خطرناک صورت حال قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں