حکومت 2 ارب ڈالر مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جلد جاری کرے گی

کراچی(سی این پی)قرض اتارنے کی خاطر حکومت جلد دو ارب ڈالر مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرے گی۔ادائیگیوں کے بڑھتے دبائو کو کم کرنے کی لئے حکومت جلد سکوک اور یورو بانڈز کے اجرا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ذرائع کے مطابق بانڈز کے اجرا کے لئے حکومت کو دلچسپیاں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جبکہ مالیاتی مشیر کے لئے دو غیرملکی گروپوں نے تو حکومت کو درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔نومبر 2019 میں 1 ارب ڈالر کے بانڈز کی مدت میعاد مکمل ہو رہی ہے جبکہ حکومت کو رواں مالی سال 14 ارب ڈالر سے زائد کی غیرملکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 3 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت مسلسل قرض کے دلدل میں پھنس رہی ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے برآمدات میں اضافے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں