وزیراعظم کا پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنزکی ناقص صفائی پر نوٹس

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزکی ناقص صفائی پرنوٹس لے لیا ہے۔اوگرا نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے جس میں صوبائی حکومتیں کو ہدایت کی گئی ہے پمپس پر صفائی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کو صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکڑوں شکایات موصول ہوئیں، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر صفائی یقینی بنائی جائے۔اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں صفائی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز پراوگرا ٹیمز بھی چھاپے ماریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں