بھارت،جنوبی افریقا سے واپس آنیوالے شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق

مہاراشٹرا (سی این پی)بھارت میں جنوبی افریقا سے واپس آنے والے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ایک شہری کی حال ہی میں جنوبی افریقا سے واپسی ہوئی جس کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میڈیا کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا شہری کے حوالے سے فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ انتہائی مہلک اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہے۔ میڈیا کے مطابق شہری نے 24 نومبر کو جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون کا سفر کیا تھا جہاں سے واپسی پر اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد حکام نے اسے فوری طور پرآئسولیشن سینٹر منتقل کردیا۔مقامی حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ شہری کا بھارت واپسی کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جس کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں