چین درآمدی و بر آمدی میلے کا افتتاح،25 ہزار صنعتی و کاروباری اداروں کی شرکت

بیجنگ(سی این پی)چین کے شہر گوانگ چو میں126ویں چین درآمدی و بر آمدی میلے کا افتتاح ہوگیا۔ اس میلے میں 25 ہزار سے زائدصنعتی و کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق میلے میں 38 ممالک اور علاقوں کے 642 صنعتی و کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔نمائش میں جغرافیائی حدود کے مطابق گیارہ گروپس بنائے گئے ہیں جن میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کا گروپ میلے کی درآمدی نمائش کا سب سے بڑا گروپ ہے۔پاکستان،ترکی سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈسے وابستہ 21 ممالک اور علاقوں کے 366 صنعتی و کاروباری ادارے میلے کی درآمدی نمائش میں شرکت کررہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں