میانمار(سی این پی)میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔ میڈیا کے مطابق میانمارحکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی کو کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 4 سال تک جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق عدالت نے سوچی کو دو الگ کیسوں میں دو دو سال کی سزا سنائی ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار کے سابق صدر ون مائنٹ کو بھی ان ہی الزامات پر چار سال کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ سوچی اور مائنٹ کے خلاف اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوچی کو سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر جیل میں نہیں بھیجا گیا ہے اور اب تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کون سی جیل میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سوچی کو گرفتار کیا گیا تھا، 76 سالہ سوچی کے خلاف کرپشن سمیت 11 دیگر کیسز بھی قائم ہیں جنہیں سوچی بے بنیاد قرار دے چکی ہیں۔ میانمار میں سرکاری سرپرستی میں برما کے مسلمانوں پر شدید مظالم ڈھائے گئے اور آنگ سان سوچی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جب کہ برمی مسلمانوں پر مظالم کے بعد سوچی سے کئی ایوارڈ بھی واپس لیے گئے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق