کراچی(سی این پی)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے صوبائی سطح پر اب 32 بیماریوں کی رپورٹنگ ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کا فیصلہ دوراندیش نہیں چار سال کے بعد ان کی حکومت رہے گی یا نہیں جب دیکھیں گے۔وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکمہ صحت میں بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ ہماری اے ڈی پی کی اسکیمزتھی 18.5بلینزرکھے ہیں۔ 33آن گوئنگزاسکیمزمکمل کرنے جارہے ہیں، این آئی سی وی ڈی فاطمید سمیت بہت سے ادارے ہیں جن کوگرانٹ دیتے ہیں۔چائلڈ لائف فائونڈیشن اورپی پی ایچ آئی سے ایم آئی یوکیاہے،،بیسک ہیلتھ یونٹس میں ہم چاہتے ہیں کہ ماں اوربچے کے صحت کے پروگرام کوزیادہ فوکس کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ماں اوربچے کے پروگرام پرتوجہ دینے سے اموات میں کمی آئی ہے۔ گورنمنٹ ڈسپینسریزتھرمیں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرشروع کروارہے ہیں، کمیونٹی مڈوائیف کے ذریعے بھی سہولیات دی جارہی ہے۔وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈائویونیورسٹیزمیں ہم نے سہولتیں بڑھائی ہیں، لیور بون میرولیورٹرانسپلانٹ نشے کے عادی افراد کاسینٹر، گامانائیف سینٹرسمیت اہم سہولیات دی ہیں، کووڈ کے لیے 150بیڈ اسپتال بھی قائم کی ہے جس میں آئی سی یوبیڈزموجود ہیں۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد