کراچی(سی این پی)ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں عوام کی بجائے اپنی اے ٹی ایمز کے مفادات کیلئے ہوتی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے صحت کارڈ جاری کیے۔ دنیا بھرمیں حکومتیں سرکاری ہسپتالوں کوبہتربناتی ہیں، یہ پیسہ صحت کارڈ کے بجائے سرکاری ہسپتالوں پر کیوں نہیں لگاتے۔ تحریک انصاف مفادات پر مبنی پارٹی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کے معاملے پر حکومت سندھ کو وقتا فوقتا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نہ جانے سندھ کے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شہری صحت کارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے راشن کارڈ منصوبے میں بھی سندھ حصہ نہیں لے رہا۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا