ریاض(سی این پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان کے چاہنے والوں نے عرب ممالک میں سال2021 کا سب سے قد آور رہنما قرار دے دیا۔اس حوالے سے روس کے معروف نیوز چینل نے ایک خصوصی سروے کا اہتمام کیا، جس میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ ان کی نظر میں 2021 میں سب سے قد آور عرب رہنما کون ہے؟مذکورہ سروے کا آغاز16 دسمبر2021 سے کیا گیا تھا اور9 جنوری2022 کی نصف شب تک یہ سلسلہ جاری رہا جس میں لوگوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔سروے میں53 لاکھ 20 ہزار927 افراد نے حصہ لیا، ان میں سے19 لاکھ47 ہزار362 نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ووٹ دیا جوکل رائے دہندگان کا 36.7 فیصد ہے۔نتائج کے مطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو13 لاکھ87 ہزار643 ووٹ ملے وہ تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے مجموعی طور پر26.1 فیصد ووٹ حاصل کیے۔عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر کو 88 ہزار69 ووٹ ملے جن کے ساتھ وہ چوتھے نمبر پر رہے، مراکش کے شاہ محمد السادس پانچویں، الجزائر کے عبدالمجید تبون چھٹے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ ساتویں، مصر کے عبدالفتاح السیسی آٹھویں، شام کے بشار الاسد نویں اور سوڈان کے عبدالفتاح البرھان دسویں نمبر پر آئے۔ سروے میں دیگر عرب رہنمائوں کے حوالے سے بھی اظہار رائے کیا گیا ان میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید، دبئی کے محمد بن راشد آل مکتوم، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح، سلطنت عمان کے فرمانروا ھیثم بن طارق، تیونس کے صدر قیس سعید شامل ہیں۔اس کے علاوہ تیونس کی وزیراعظم نجلا بودن، فلسطینی صدر محمود عباس، لبنانی صدر میشال عون، عراقی صدر برھم صالح، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی، لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر جنرل فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر، لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک