افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اسکول کے قریب دھماکا، 9 طالبعلم جاں بحق

کابل(سی این پی)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پردھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکا ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا، دھماکے کی وجوہات سے متعلق متضاد رپورٹس ہیں،کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر کا تھا یا پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔ننگرہارکے عہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا جبکہ مزید چارافراد جھلسنے سے اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نیدھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں