لاہور(سی این پی)شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے، 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکائونٹس، فارن فنڈنگ کی تفصیلات ہیں، 8 والیمز کو خفیہ رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، فارن فنڈنگ کیس کو چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکائونٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا، وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائونٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں، 8 والیمز، 28 بینک اکائونٹس اور متعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا، چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے، 7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزید یہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے 8 والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق