پشاور(سی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع خیبر میں دہشتگردی کے دوران تباہ ہونے والے 58 اسکولوں کی تعمیر نو کی منظوری دے دی ۔ضلع خیبر میں دہشتگردی کے دوران تباہ ہونے والے 58 اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 2 بلین روپے چین جب کہ 21 کروڑ روپے صوبائی حکومت نے فراہم کیے ہیں۔ڈیڈک کے چیئرمین اور ایم پی اے محمد شفیق کا کہنا ہے کہ فنڈز محکمہ تعلیم کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں جس کے بعد تعمیر نو کا کام چند دنوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2016 میں تعمیراتی پراجیکٹ کے لیے فنڈ منظور ہوا تھا مگر تاخیر کے باعث مٹیریل مہنگا ہوگا، اب ٹھیکیداروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔خیال رہے کہ تعلیم دشمن عناصر کے ہاتھوں ضلع خیبر میں اسکولوں کی تباہی سے ہزاروں بچے 13 سال تک مسلسل تعلیم کے حصول سے محروم رہے جس کے بعد 2016 میں کامیاب آپریشن کے باعث امن قائم ہوا۔امکان ہے کہ ضلع خیبر میں تباہ ہونے والی درسگاہوں کی تعمیرنو سے شرح خواندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کریں گے
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت