سب چل کر آپ کے پاس آئیں گے لیکن انکو ٹھڈا مار دینا، شیخ رشید کی عمران خان کو تجویز

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ جو لوگ اس مشکل صورت حال میں آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے لیکن ان سب کو ٹھڈا مار دینا۔اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ایک ایک ویزے پر لاکھوں روپے رشوت لی جاتی تھی لیکن آج ایک بھی ویزہ درخواست رکی ہوئی نہیں ہے۔ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب سیاسی گندے نالی کے کیڑے چند روپوں کی خاطر بک رہے ہیں اور مال ان کی کمزوری ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں، ان لوگوں نے معمر قذافی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں دو حلقوں کی سیاست کرتا ہوں اور جتنی ہمت و طاقت رہ گئی ہے، اس میں اللہ کے بعد عمران خان کا ساتھ دوں گا اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے لیے سیاست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں