اسلام آباد(سی این پی)متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادہ مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ تسلیم کریں اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اس آئین، جمہوریت کے لیے گالیاں کھائی ہیں، آپ کہتے ہیں امریکی سازش ہے کس بنیاد پر یہ کہتے ہو، آپ کو چیمبرمیں کہا تھا آپ کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، اگر سپیکر آئین پر عملدرآمد نہیں کرائیں گے تو پھر کیا انارکی، خانہ جنگی کی طرف جانا چاہتے ہیں؟ ٹائم بتا دیں کس وقت آپ نے ووٹنگ کرانی ہے؟ سپیکرصاحب اپنے آپ اورکرسی کومشکوک نہ بنائیں۔ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں صرف شہبازشریف کو دعوت آئی تھی، اپوزیشن ممبران کو بلانے والا دعوت نامہ دکھایا جائے، جناب اسپیکر! ہم آئینی حق مانگ رہے ہیں، آپ خط کا مقدمہ، رولنگ بھی ہار چکے ہیں، اب اور کوئی بہانہ نہیں چلے گا، آپ ہارچکے شکست کوتسلیم کرنا چاہیے۔مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈرنے پریس کانفرنس میں کہا خط پارلیمان میں پیش کریں، اب آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں، آپ اپنے اتحادی اور اپنے ممبران کا اعتماد کھوچکے ہیں، تسلیم کریں اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہا، میری قیادت کودلیل سے شکست نہیں دیتے تو گالی دیتے ہیں، آپ آج بھی بھٹو، بی بی شہید کو گالی دیتے ہیں، ہم آئین، پارلیمان کی جنگ لڑرہے ہیں، نوازشریف، بینظیر کا ساتھ دینے والے آج کہہ رہے ہیں عمران بچائے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ ان کا شجرنصب اورمیرا شجرا نصب لایا جائے، ان کا شجرنصب فرہنگی کا ساتھ اور میرا فرہنگی کے خلاف لڑنے والا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق