کابینہ کا اعلان آج متوقع، رانا ثنا کو وزیر داخلہ اور مریم کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آج وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اور آج رات تک کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں