اسلام آباد(سی این پی) نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو وزیراعظم شہبازشریف کا مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ جبکہ وسیم اختر کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز سامنے آئی۔تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو وزیر اعظم شہبازشریف کا مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے، فواد حسن فواد نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔سابق سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کو بھی اہم عہدہ دینے کا امکان ہے جبکہ جے یو آئی کے اکرم درانی کو گورنر خیبرپختوانخوا اور وسیم اختر کو گورنرسندھ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔یاد رہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہائوس میں تعینات کردیا ، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید اور محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کیساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق