کولمبو(سی این پی)بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم ہوگیا۔سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری درآمدات کیلئےفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیاء کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن ائیر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے، اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری