اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہو گا۔کابینہ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی ورزاء اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب گالیوں سےگولیوں پرآگئی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پشاورمیں اکٹھی ہوئی ہے، عمرانی فتنےکی گمراہی کاشکارلوگ اس سےباہرنکلیں، یہ شخص قوم کوگمراہ اورتقسیم کرناچاہتاہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسےخونی احتجاج کانام نہ دیتی توہم رکاوٹ نہ بنتے، حکومت کےنفع ونقصان کےذمہ دارہیں، کابینہ نےفیصلہ کیاہے فتنہ اورفساد کی اجازت نہیں دی جائےگی، عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں،حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کرے گی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی ایک جماعت کی نہیں، حکومت کےنفع ونقصان کے ذمہ دارہیں، جے یو آئی کے رہنما اسد محمود نے کہا کہ عمران خان دنیا کو پیغام دینے کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں کہ یہاں بے یقینی کی صورتحال ہے۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا