انگلینڈ میں منکی پاکس کے مزید 71 کیسز رپورٹ

لندن(سی این پی)انگلینڈ میں منکی پاکس کے مزید 71 کیسز سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منکی پاکس کے مزید 71 کیسز سامنے آنے کے بعد انگلینڈ میں 172 جبکہ برطانیہ میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 179 ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں 4، ناردرن آئرلینڈ میں 2 جبکہ ویلزمیں منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔خیال رہے کہ اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور زیادہ تر کیس یورپی ممالک میں سامنے آئے۔گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کی عالمی وبا میں تبدیل ہونے کی توقع تو نہیں مگر ابھی بھی اس بیماری کے بارے میں بہت کچھ معلوم نہیں۔ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر روز منڈ لوئس نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بیماری پھیل کیسے رہی ہے اور کیا دہائیوں قبل چیچک ویکسین کا استعمال ختم کرنا اس کے پھیلاؤ کی وجہ تو نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں