امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، تعداد 7 ہزار ہوگئی

واشنگٹن(سی این پی)نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ نے بیماری کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اطلاق سے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ہنگامی امداد جاری کی جاسکے گی ۔ امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 7 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں