کراچی(سی این پی)آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری آنے لگی۔پیر کے روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب پاکستان کے لیے اگلی قسط منظور کی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔منگل کے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر میں اب تک 2 روپے42 پیسےکی کمی ہوچکی ہے جس سے ایک ڈالر 219.50 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوا تھا اور انٹربینک میں کاروباراختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 221.92 روپے رہا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے جہاں کاروبارکے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق