نیویارک(سی این پی) ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے روسی صدر پیوٹن یوکرائن کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، جنگ کے باعث صورتحال مشکل ہوتی جا رہی ہے، پابندیوں سے کئی ممالک توانائی کی قلت کا شکار ہیں، خوراک کے مسائل نے بھی دنیا کے ایک بڑے حصے کو پریشان کررکھا ہے۔ میڈیا کو انٹرویو میں ترک صدر نے اہم انکشاف کیا ہے کہ ان کے خیال میں روسی صدر جنگ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، پیوٹن کے ساتھ گفتگو میں محسوس ہوا کہ وہ جنگ کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، یوکرین جنگ سے روس کیلئے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں اب صورت حال مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بھی جلد ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ترکیہ روس اور یوکرین دونوں کا اتحادی ملک ہے، وہ معاملات طے کرانے کی خاطر درمیانی راہ نکالنے کیلئے کوشاں رہے ہیں، امید ہے ان کوششوں کا جلد مثبت نتیجہ نکلے گا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف