اسلام آباد(سی این پی)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کو کال کر کے آئی ایم ایف پروگرام لینے سے انکار کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مطمئن نہ کر سکے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر انکوائری میں شامل ہوئے، شوکت ترین دوسرا نوٹس ملنے پر بدھ کی شام ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پہنچے اور انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کے شام 5 بجے کے بعد آنے پر ایف آئی اے اسٹاف کو دوبارہ آفس آنا پڑا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور انکوائری افسر منیب احمد نے شوکت ترین سے سوالات کیے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ٹیلی فونک کال سے متعلق انکوائری ٹیم کو واضح جواب نہ دے سکے، شوکت ترین سوالات ساتھ لے گئے اور کہا کہ وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو انکوائری کے لیے دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق