فلپائن(سی این پی)سمندری طوفان ’’نورو‘‘ فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مصروف پانچ ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، حکام نے لوزون کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا تھا۔میڈیاکے مطابق ریسکیواہلکاروں کو طاقتورطوفان سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد نورو نامی سمندری طوفان کی شدت میں کمی آچکی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اب ویتنام کا رخ کرچکا ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ