اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، 10 نکاتی ایجنڈے تیار کر لیا گیا، وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا، ازبکستان اور لندن میں ہونے فیصلوں سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی حلف کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر غور ہوگا، سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں کے لئے حکمت عملی منظوری کے لئے پیش ہوگی، اجلاس میں عبد الشکور شیخ کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لگانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ایجنڈے میں ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں 6 ماہرین کو شامل کرنے کی منظوری، پاکستان کے تین ہسپتالوں کے لئے رقم افغانستان منتقل کرنے کی منظوری، نیکا کو وزارت سائنس سے وزارت توانائی منتقل کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، خالی نشستوں پر سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری، قرضہ جات مینجمنٹ آفس کے رولز کی منظوری، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 میں مزید ترامیم کی منظوری کےلئے پیش ہونگی۔ایجنڈا نیشنل کمیشن برائے غیرمسلم ایکٹ 2022 کابینہ میں پیش ہوگا،امپورٹس ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950 میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اشیاء کی خریداری کے لئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائیگی، گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی امپورٹ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا