واشنگٹن(سی این پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات آئس بریکنگ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شکر گزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شامل تھے۔ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق