بیجنگ(سی این پی)چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔شہبازشریف اور چینی صدر میں علاقائی ،عالمی اورباہمی دلچسپی کےامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، شہباز شریف نے کہا کہ خوشحالی کیلئےچین کی قیادت اور وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پاکستان،چین کےتعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔دونوں رہنماؤں میں سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون شروع کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور کے سی آر کے جلد آغاز کے لیے تمام رسمی کارروائیوں کوحتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چینی صدر نے کہا کہ چین پائیداراقتصادی ترقی ،جیو اکنامک حب کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں میں بین الاقوامی ماحول میں تیزی سے تبدیلی کے بارے سمیت مقبوضہ کشمیر ،افغان صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم