بھارت، تیز رفتار ٹرک مندر کے اجتماع میں گھسنے سے 12 افراد ہلاک

بہار(سی این پی)بھارتی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک مندر کے اجتماع میں گھس گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ویشالی میں اتوار کی شام کو پیش آئے حادثے میں7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوا جبکہ،متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں