نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی متاثر، الرٹ جاری

نیو یارک(سی این پی)امریکی ریاست نیویارک میں چھے اعشاریہ پانچ فٹ برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، گورنر نے 11 کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کر دی۔امریکی ریاست نیویارک میں 6.5 فٹ برفباری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، برفانی طوفان کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا، ایری کاؤنٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف باری کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں