کابل،عدالت کی خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

کابل(سی این پی)طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔ میڈیا کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی، افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔طالبان کے رہبراعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں