کنیٹی کٹ(سی این پی)امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں پولیس وین میں لے جاتے ہوئے گرفتار سیاہ فام ملزم کے مفلوج ہونے کے واقعے پر پانچ پولیس افسران پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔پولیس افسران پر لاپرواہی سے خطرے میں ڈالنے اور ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سیاہ فام رینڈی کاکس کو 19 جون کو نیو ہیون کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا جا رہا تھا جب پولیس وین کے ڈرائیور نے زور سے بریک لگائی، جس کی وجہ سے رینڈی کاکس وین کے پچھلے دروازوں سے ٹکرایا تھا جس سے اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا۔باڈی کیمروں کی ویڈیو میں وین میں موجود پولیس افسران کا ملزم کا مذاق اُڑاتے اور پھر اسے ٹانگوں سے گھسیٹ کر جیل میں لے جاتے دیکھا گیا۔ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس افسران پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، جس کے بعد پانچوں افسران کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک