کانپور(سی این پی)بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور انہیں بزور طاقت دبانےکا سلسلہ جاری ہے اور سب سے زیادہ شکار مسلمان شہری ہی بنتے ہیں۔ایک اور حالیہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا ہے جہاں ایک 17 سالہ مسلمان سبزی فروش پولیس کی بے حسی کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق 17 سالہ ارسلان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہر روز کی طرح ارسلان ٹھیلے پر سبزی فروخت کررہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور اس کا ترازو ریلوے لائن پر پھینک دیا جسے اٹھانے کے لیے ارسلان ریلوے لائن پر بھاگا تاہم ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا۔ڈاکٹروں کے مطابق دونوں ٹانگیں کٹنے سے خون زیادہ بہہ جانےکی وجہ سے ارسلان کی حالت کافی خراب ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ارسلان کو ریلوے ٹریک پر زخمی حالت میں امداد طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک