امریکا میں ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا تاریخی بل منظور کر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس تاریخی قانون پر دستخط کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائےگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرےگی۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں