پنجاب حکومت بے بس، لاہور میں آٹے کے بعد مرغی کے گوشت کی بھی قلت

لاہور(سی این پی)لاہور میں آٹے کے بعد بازار سے مرغی بھی غائب ہونا شروع ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں آٹے کی قلت ختم ہوسکی اور نہ قیمت میں کمی لائی جاسکی ہے جس کے سبب 10 کلو اور 20 کلو کے سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بازار میں دستیاب ہی نہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب گندم کوٹہ 23 ہزار ٹن روزانہ کیا جارہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ سویابین فیڈ ایشو کے باعث بازار میں مرغی کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے اور دکان داروں کو مرغی سپلائی نہیں کی جارہی، لاہور میں مرغی کے فی کلو نرخ ساڑھے 500 روپے کلو ہو گئے ہیں۔شہر میں آٹا اور مرغی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس پر قابو پانے میں صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں