تاجر نہ مانے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی،احسن اقبال

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے آنے والے ہیں، چین سے قرض رول اوور ہونے والا ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے اور 6 ماہ میں مالی پوزیشن بہتر ہوجائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں