لاہور (سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔مشاورتی اجلاس کیلئے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ادھر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت احسن اقبال، ملک احمد خان اور عطا تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔مزید برآں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق