اسلام آباد(سی این پی) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے مذاکرات مطالبات پر پیش رفت سے مشروط کر دیے۔وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کروانا چاہتا ہے اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کروانا چاہتا ہے۔ پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرنے کا روڈ میپ دینا ہوگا۔زرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی جلد از جلد 15 روپے فی لیٹر بڑھا کر 35 کی جگہ 50 روپے کرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں بھی 15 سو ارب روپے کا سرکلر ڈیبٹ ختم کرنا ہوگا۔اوگرا کے گیس کے نرخ بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ یکم جولائی 2022 سے 74 فیصد بڑھانا ہوں گے۔ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بھی بڑھانا ہوگا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق