لندن (سی این پی) لندن میں کونسل ٹیکس نافذ ، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں تقریبا 6 فیصد ریکارڈ اضافہ کیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے مطلوبہ فنڈ نہ دینے سے یہ اضافہ کرنا پڑا ہے ۔کرایوں میں اضافے کے بعد زون 1 کے مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ڈے ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفت روزہ پاس کی قیمت میں 1.40 پاؤنڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ لندن کے ہر گھر کے کونسل ٹیکس میں 9.7 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔لندن میں بینڈ ڈی کے کونسل ٹیکس میں 38.55 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹی ہال کا کہنا ہے کہ کم عمر اور 60 سال سے زائد افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کو برقرار رکھا جائے گا ۔کرایوں اور کونسل ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک