کلبھوشن پر آئی سی جے کے فیصلے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے، صدر عالمی عدالت

دی ہیگ(سی این پی)اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میںآئی سی جے کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی عدالت کے صدر عبدالقوی اے یوسف نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور اسے پاکستان کی عدالتوں نے سزائے موت دی تھی۔ اس کا کیس حساس اور انسانی زندگی کا مسئلہ تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سزا کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ پاکستان نے فیصلے کے بعد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی ہے۔ واضح رہے کہ کلبھوشن کے کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں