ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ کے قرض منظوری کا فیصلہ چیلنج

لاہور(سی این پی) عدالت عالیہ کے 11 ججز کو بلاسود 36 کروڑ روپے کی قرضے کی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کو بلاسود قرض فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے، پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں