مظاہرین خود سڑکیں کھول دیں، فوج کی اپیل

بیروت(سی این پی) لبنانی فوج اور سکیورٹی حکام نے مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ خود ہی گذشتہ چودہ روز سے بند شاہراہیں کھول دیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق لبنانی فوجیوں نے بیروت کے شمال میں ایک بڑی شاہراہ کو مظاہرین سے مختصر جھڑپ کے بعد کھلوا لیا ہے، مظاہرین نے وہاں ایک گاڑی کھڑی کررکھی تھی،فوجی جب اس کو ہٹانے کے لیے پہنچے تو مظاہرین اس کو وہاں سے بھگا کر لے گئے۔لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہاہے کہ عوام کو احتجاج کا پوراحق حاصل ہے لیکن یہ احتجاج صرف عوامی چوکوں پر ہونا چاہیے۔
عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر اس دھینگا مشتی میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی جبکہ مظاہرین انھیں مدد کے لیے پکارتے ہی رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ اور امل تحریک کے حملہ آوروں نے ان پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے برسائے جس کے بعد ان کے لیے وہاں سے بھاگ کھڑے ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں