اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ورلڈ سٹیز ڈے کے موقع پر پیغام

نیویارک(سی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹزز نے کہا ہے کہ ہمیں مستقبل کی نسلوں کے بہتر مستقبل اور پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لئے جدت آمیز پہلوئوں کے ساتھ اربن چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کا عزم کرنا چاہیے۔ ورلڈ سٹیز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی شہروں میں مقیم ہے اور 2050 تک دوتہائی آبادی شہروں میں آباد ہوگی جن کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے زیادہ وسائل کی ضرورت ہوگی، ہمیں نئے شہر بھی تعمیر کرنا ہوں گے، یہ چیلنجز ہمیں ماحولیاتی مسائل کے حل اور ایک پائیدار مستقبل کی جانب گامزن ہونے کے بھرپو مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں دنیا کی دو تہائی سے زیادہ توانائی استعمال ہوتی ہے، جہاں عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا 70فیصد سے زائد اخراج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عشروں میں ہمیں پائیدار شہری انفرا سٹرکچر پر توجہ دینا ہوگی جس میں اربن پلاننگ ،توانائی کی بچت ،بجلی کی پیداوار اور ٹرانسپورٹ نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سٹیز ڈے اربن اکتوبر کے آخر میں منایا جارہا ہے یہ مہینہ ہمیں شہری چیلنجوں ،کامیابیوں اور پائیدار ترقی کے متعلق شعوری آگاہی فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زبردست ماحولیاتی نقوش کے ساتھ شہروںسے 80 فیصد سے زائد عالمی مجموعی پیداوار حاصل ہوتی ہے جو تعلیم اور کاروباری مراکز کے ساتھ جدت آمیزی اور تخلیق کاری کے بھی مراکز ہیں ،جہاں نوجوان ہر شعبہ میں آگے بڑ ہ رہے ہیں ۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ ، متبادل توانائی اور بہتر ویسٹ منیجمنت سمیت پائیدار ترقی کے لئے کئی مسائل حل طلب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے دنیا بھر کے شہروں میں اب اس جانب توجہ دی جارہی ہیں ہمیں اس وژن کو ایک نیا معیار بنانے کی ضرورت ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اس لائحہ عمل پر بھرپور طور گامزن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں