قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا،پہلا ٹی ٹونٹی 3 نومبر کو ہو گا

سڈنی(سی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، گذشہ روز شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ آج قومی ٹیم کے آرام کا دن ہے۔پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لیے سڈنی میں موجود ہے۔ دورہ آسڑیلیا کے دوران قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان اور آسڑیلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔،پاکستان ٹیم ہفتے کی صبح سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کرے گی اورٹریننگ سیشن کے بعد کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس شیڈول ہےجبکہ کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کریں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹور میچ کے ہی 12 کھلاڑیوں میں سے پلئینگ الیون کا انتخاب ہو گا،جس کے لیےآصف علی اور خوشدل شاہ میں سے ایک کا فیصلہ ہو گا تاہم ٹیم مینجمنٹ آصف علی کو ابھی مزید موقع دینے کے حق میں دکھائی دے رہی ہے،یاد رہے کہ آصف علی ٹور میچ میں صفر پر آوٹ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں