پیرا ایشین گیمز، پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا

بیجنگ(سی این پی) چین میں جاری پیرا ایشین گیمز سے پاکستان کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا ہے ، حیدر علی نے 51.23 میٹر ڈسکس پھینکی۔حیدر علی ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔واضح رہے کہ پیرا ایشین گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہیں ، 28 اکتوبر تک جاری رینے والی گیمز میں پاکستان کے11 ایتھلیٹس شریک ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں