لیونل میسی نے 8 ویں بار ‘بیلن ڈی آر’ ایوارڈ جیت لیا

پیرس(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے 8 ویں مرتبہ 2023ء کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی آر’ جیت لیا، لیونل میسی 8 بار یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں لیونل میسی کو سال 2023ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ارجنٹائن کی ٹیم کے ہی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی بھی جیت لی ہے جبکہ انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔سٹار فٹبالر لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2022ء میں ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار رہا، میسی نے ورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے، 3 گول میں مدد کی جبکہ انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول سکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے پہلی مرتبہ بیلن ڈی آر ایوارڈ 2009 میں جیتا تھا جبکہ 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ ایوارڈ میسی کے نام رہا، گزشتہ سال بیلن ڈی آر ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا۔
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے بیلن ڈی آر ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہے، انہوں نے آخری بار 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں