شاداب تاحال ان فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ابرار کو شامل کیے جانے کا امکان

بنگلورو(سی این پی)قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان تاحال فوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری بار کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کنکشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا، اگر شاداب فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ان کے کور اپ کیلئے طول قامت فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلالیا گیا ہے۔

ادھر جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں۔واضح رہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں