داعش کے قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک میں واپس بھیجا جائے گا،ترکی

انقرہ(سی این پی)ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیجا جائے گا۔انھوں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی بے عملی ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔یہ ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی ہے۔انھوں نے داعش کے قیدیوں کا معاملہ تنہا ترکی پر چھوڑنے پر یورپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیں گے۔واضح رہے کہ ترکی نے گذشتہ ماہ شام کے شمالی مشرقی علاقے میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے دوران میں جیلوں سے فرار ہونے والے داعش کے بعض جنگجوئوں کو دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں