پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکےتقریبا دس علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی ہے، دوسرا مشن تھوڑی دیرکےبعد شروع کردیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ مصنوعی بارش کےلیےہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کےشکرگزارہیں، سارا مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں  48فلیئرز شاہدرہ اورمریدکے ، کے قریب کیےگئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کوفون کرکےمبارکباد دی، سموگ ٹاورچند ہفتوں تک انسٹال ہوجائیں گے، بارش سے ایئرکوالٹی انڈیکس نیچےجائے گا، پہلا تجربہ تھا ہم سیکھ رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کےخرچ کےحوالےسے35کروڑکی خبربالکل غلط تھی، آج رات تک سارےنتائج آئیں گےاس کےبعد اگلا فیصلہ کریں گے، دبئی میں یہی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے اور متحدہ عرب امارات میں ایک سال میں ایک ہزارمرتبہ مصنوعی بارش کی جاتی ہے، مصنوعی بارش سےکسی قسم کےصحت کےحوالےسےکوئی نقصانات نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں