آوارہ کتے بے قابو ایک اور شخص جاں بحق،اموات کی تعداد 20ہوگئی

کراچی(سی این پی ) کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جسکے بعد رواں سال صوبے بھر میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤں کے رہائشی محمد سلیم کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا لیکن انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی اورایک ماہ بعد جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔جناح ہسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق 6 بچوں کے والد 45 سالہ محمد سلیم گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کے دونوں ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ محمد سلیم ہسپتال منتقلی کے وقت سے ہی نیم بیہوشی میں تھے جو صبح انتقال کر گئے۔ رواں برس جناح ہسپتال کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 9 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں