جنید خان انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

لاہور(سی این پی )پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جنید خان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق باؤلنگ کوچ ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے باعث جنید خان کو انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم باؤلنگ کوچ ریحان ریاض نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

جنید خان اس سے پہلے اسلام آباد ریجن کی کوچنگ کرچکے ہیں اور ان کی ٹیم نے حنیف محمد ٹرافی اپنے نام کی تھی۔34 سالہ فاسٹ باؤلر نے 107 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان انڈر19 ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں